پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان تبدیل

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد نئے کپتان کا نام سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔

سینئر صحافی کے مطابق سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔ سلمان علی آغا اس وقت موجودہ مائنڈ سیٹ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ٹیم کا مائنڈ سیٹ بھی بدلنے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *