سرکاری ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پالیسی آگئی،جانئے کس گریڈ سے کس گریڈ تک کتنی رقم ملے گی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں وفاقی گورنمنٹ کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں
بیس سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔

گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔

گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔

گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔
گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔
گریڈ 12 تا 14 تک کے ملازمین 1 کروڑ وصولی کے حقدار ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کا کہنا ہے کہ پالیسی آئی ایم ایف کی سرکاری ملازمین کے ساتھ سخت شرائط اور خزانہ پر بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پالیسی کو قومی اسمبلی اجلاس میں بل پاس کرواکر عملدرآمد کروایا جائے گا۔مزید کہنا تھا کہ پالیسی سے خزانہ پر بوجھ کم ہوگا اور ہزاروں ملازمین مستفید ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *