شادی کو 1 ماہ بھی نہیں ہوا اور ڈاکٹر کہتی ہے 2 ماہ کا حمل ہے”*جہالت کی وجہ سے ایک عزت دار گھر۔۔۔

*”شادی کو 1 ماہ بھی نہیں ہوا… اور ڈاکٹر کہتی ہے 2 ماہ کا حمل ہے”*
_جہالت کی وجہ سے ایک عزت دار گھر برباد ہونے کے قریب_ 💔

یہ سر پکڑے بیٹھی خاتون سیالکوٹ کی نامور گائناکالوجسٹ ہیں۔
ان کے پاس 3 ہفتے پہلے شادی شدہ لڑکی آئی۔ الٹیاں شروع تھیں۔
الٹراساؤنڈ پر رپورٹ آئی: *”2 ماہ کا حمل”*

بس پھر کیا تھا… قیامت آ گئی۔

ساس بہو کو گھر لے گئی۔ پورا خاندان ڈاکٹر کے کلینک جا پہنچا۔
شوہر: “ڈاکٹر صاحبہ ہماری شادی کو 1 ماہ بھی نہیں ہوا، یہ بچہ میرا کیسے ہو سکتا ہے؟”
ساس: “نو بجے پیدا کر چکی ہوں، تم ہمیں پاگل بنا رہی ہو”
بہنیں اور رشتہ دار: ڈاکٹر پر چڑھائی۔

ڈاکٹر نے پوری رپورٹ، LMP کی تاریخ، سب سمجھایا۔
کہا: “حمل پریڈ کے پہلے دن سے گنا جاتا ہے۔ شادی کی پہلی رات ہی حمل ٹھہرا ہے۔ یہ بچہ تمہارا ہی ہے۔”
کسی نے ایک بات نہ مانی۔

آخر میں ڈاکٹر نے کہا: “تم لوگ جاہل ہو۔ ڈی این اے کروا لو۔ سچ سامنے آ جائے گا۔”
شوہر مان گیا، ساس بضد رہی۔

ڈاکٹر غصے سے بولی: “ہم ڈاکٹر 10 ماہ گنتے ہیں، آپ 9 ماہ۔ اس لیے 2 ماہ کا نظر آ رہا ہے۔ اسی لیے میں کہتی ہوں جاہل معاشرے میں بچیوں کی شادی پریڈ کے دوران کرو۔”

اس ساری بحث میں وہ بیچاری دلہن خاموش تماشائی بنی رہی… جس کا نکاح ہوا، جس کا کوئی قصور نہیں، آج اس کے کردار پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

*یہ مسئلہ کئی زندگیاں برباد کر چکا ہے۔*
2026 کا دور ہے، لیکن آج بھی لوگوں کو اتنی بنیادی بات نہیں پتہ۔ اور وہ سمجھنا بھی نہیں چاہتے۔

مجھے نہیں پتہ اس بچی کا کیا بنے گا… لیکن ساس کی باتیں سن کر لگتا نہیں وہ اسے قبول کریں گے۔

*نوٹ:* پلیز اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ ہر ماں، ہر ساس، ہر لڑکی تک یہ بات پہنچے۔ جہالت سے گھر نہیں بستے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *