
پی ٹی آئی کا ایک مرتبہ پھر اسلام آباد جانے کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔
Leave a Reply