طاقتور طوفان کے باعث ایک شخص ہوا میں اڑا گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو طاقتور طوفان کے دوران حقیقی معنوں میں فضا میں اڑنے لگا۔جی ہاں واقعی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں یہ واقعہ سامنے آیا۔

ننھے میاں نامی شخص 13 مئی کو بریلی کے گاؤں  میں طاقتور طوفان کے دوران ٹین سے بنے شیڈ کی رسی کو تھامے ہوا تھا۔مگر تیز ہوا نے دونوں کو ہوا میں اڑا دیا اور شیڈ کے ساتھ وہ شخص بھی فضا میں اڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ننھے میاں نے بتایا کہ وہ فضا میں 30 سے 40 فٹ بلندی پر گیا اور پھر لگ بھگ 50 فٹ نیچے جاگرا۔جس رسی کو اس نے تحفظ کے لیے تھاما وہ بہت کمزور ثابت ہوئی۔زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں اس شخص کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔بعد ازاں اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *