سونے کی قیمت زمین بوس ، چاندی کا ریٹ بھی گر گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی بازار میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی جاری،عالمی مارکیٹ میں سونا 200 ڈالر مزید سستا ہوگیا تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 200 ڈالر مزید سستا ہوگیا ۔

سونا 4895 ڈالر سے گر کر 4695 ڈالر کے نیچے آگیا، ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قدر میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔پاکستان میں فی تولہ سونا 18 ہزار سے 20 ہزار روپے مزید سستا ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برینٹ خام تیل67 اور ڈبلیو ٹی آئی 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *