بھارت سے افسوسناک خبر: شتروگھن سنہا 16 ویں منزل سے کود گئے

اسلام آباد(نیوز  ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں شتروگھن سنہا نے گھریلو جھگڑے کے بعد 16 ویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرکھ میں واقع پیرا ماؤنٹ ایموشنز سوسائٹی میں پیش آیاجہاں ایک سافٹ ویئر انجینئر 38 سالہ شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر اپنی سالی پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر 16ویں منزل سے کود کر موت کو گلے لگا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شتروگھن سنہا کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر شدید جھگڑا ہوا تھا اور اس نے مبینہ طور پر بیوی پر حملے کی کوشش کی تھی۔اسی دوران سالی نے مداخلت کی تو سنہا نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے اس پر وار کیاجس سے اس کے ہاتھ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا،شتروگھن سنہا کی اہلیہ نے بہن کو تکلیف میں دیکھا تو پولیس کو بلانے کے لیے کال کی جس پر وہ بدنامی کے ڈر سے گھبرا گیا اور خود کو کمرے میں بند کرلیا۔جب اہلیہ اور سالی نے دروازے کھولنے کی دھمکی دی اور پولیس کے آنے سے ڈرایا تو اس نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ وہ زمین پر گرا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سالی کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے شتروگھن سنہا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی،پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ شترو گھن سنہا گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *