
بڑا استعفی آگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے اور عہدے سے استعفی دینے کی وجوہات سامنے لانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی” جیونیوز” کے مطابق گیری کرسٹن کا کہناتھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان پڑھاہے ، مستعفیٰ ہونے پر آج ہی اپنا بیان جاری کروں گا جس میں عہدے سے استعفیٰ دینے کی تمام وجوہات بیان کروں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کا استعفا منظور کیے جانے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا۔
Leave a Reply