
زین قریشی سمیت 11پارٹی ارکان کے پارٹی قیادت سے رابطے منقطع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا زین قریشی سمیت 11پارٹی ارکان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 11پارٹی ارکان کے قیادت سے رابطے منقطع ہو گئے،پی ٹی آئی کے 2سینیٹرز اور9ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا،پی ٹی آئی قیادت کی کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے، بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ 2سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ۔پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زین قریشی، ظہور قریشی اوراسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا،عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچودھری الیاس سے بھی رابطہ نہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ اورنگزیب کچھی ،مبارک زیب خان سے بھی رابطے سے باہر ہیں۔سینیٹرزرقاسہروردی اورفیصل سلیم بھی رابطے سے باہر ہیں۔
Leave a Reply