ایران سے 18 روپے فی یونٹ ملنے والی بجلی کی پاکستان میں کیا قیمت ہے؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ ایران سے زیادہ سے زیادہ 204 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا ہدف مقرر ہے۔ ان کے مطابق ایران سے درآمد ہونے والی بجلی کے نرخ 18 روپے فی یونٹ ہیں۔

سینیٹر جان محمد نے استفسار کیا کہ “یہ تو خریداری کی قیمت ہے، عوام کو یہ بجلی کتنے میں فراہم کی جاتی ہے؟”۔ جس پر طارق فضل چوہدری نے وضاحت کی کہ 18 روپے فی یونٹ خرید قیمت ہے اور بجلی مقامی نرخوں کے مطابق ہی صارفین کو فراہم کی جاتی ہے۔ ایوان میں مزید کہا گیا کہ مکران ڈویژن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایران سے درآمد ہونے والی بجلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *