
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر پٹرولیم کا دبنگ بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کا پورا عالمی نظام تبدیلی کے مرحلے سے گزررہاہے،آبنائے ہر مزکی حالیہ بندش سے سپلائی چین متاثر ہوئی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ڈیزل و پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچیں,حکومت صورتحال سے بہتر اندازمیں نمٹنے کیلئے کوشاں ہے،ایس ڈی پی آئی کے تعاون سے معاشی شعبے میں اقدامات کئے۔
دوسری جانب پاکستان میں سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل تقریباً دو دہائیوں بعد دوبارہ شروع ہو گیا، آف شور بڈ راؤنڈ 2025 میں پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں اور ایکسپلوریشن لائسنسز پر دستخط کردیئے گئے۔
Leave a Reply