بھارت کا ایس 400 تباہ کرنے والے پائلٹ کی اہلیہ نے گھر پہنچنے پر کیا سوال کیا؟ دلچسپ گفتگو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 10 مئی 2025 کی جنگ میں پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے پاکستانی پائلٹ نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو میں اپنی اہلیہ کے سوال کے حوالے سے ایک دلچسپ بات ناظرین سے شیئر کی۔

بھارت کے جدید دفاعی نظام ایس-400 کو ناکارہ بنانے والے فضائی آپریشن کی دلچسپ کہانی اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی جب ایک پائلٹ نے انکشاف کیا کہ جب وہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی اس ’’خفیہ مشن‘‘ سے بالکل بے خبر تھی۔ پروگرام کے میزبان سے گفتگو میں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود (ستارہ جرات) نے کہا کہ ایس-400 جیسے جدید دفاعی نظام کے خلاف آپریشن کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا اور ایئربیس پر موجود چند اعلیٰ افسران ہی اصل مشن سے آگاہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب طیارے مشن مکمل کر کے واپس آئے تو بہت سے لوگ حیران رہ گئے کہ طیارے ہتھیاروں سے بھی لیس نہیں تھے، اس لیے کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ اصل میں ہوا کیا ہے۔ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود نے ہنستے ہوئے کہا کہ جہاں تک میری بیوی کا تعلق ہے تو اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میں کہاں گیا ہوں؟ میں کیا کر رہا تھا اور کیا کر چکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں شام کو گھر پہنچا تو میری بیوی نے کچھ جھنجھلاہٹ کے ساتھ پوچھا کہ تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ لوگ گھر آ رہے ہیں اور مجھے اتنی بڑی کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں حماد ابن مسعود نے کہا کہ حالات کو سنبھالتے ہوئے میں نے مختصر جواب دیا کہ میں ابھی کہیں گیا تھا اور بسپروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں کہ ایک طرف جےایف-17 کے ذریعے ایس-400 کو جام کیا جا رہا تھا تو دوسری طرف بیگم صاحبہ گھر پر ہی اصل تفتیش کر رہی تھیں۔ کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ دشمن کے ریڈار کو چکمہ دینا آسان ہو سکتا ہے لیکن بیگم کے سوالات سے بچنا ناممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *