
وزیرستان کی کمسن بچی کی شاندار بولنگ وائرل، پشاور زلمی کے مالک نے اپنی لیگ میں شامل کرلیا
پشاور (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی ایک کمسن بچی کی شاندار انداز میں بولنگ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا (ایکس) پر دھوم مچا دی جس کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسے اپنی لیگ میں شامل کرلیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف بادشاہ پشتین نے شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آئینہ وزیر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوہ شگہ زالول خیل سے ہے اور وہ شہید عمر گل کی بیٹی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے، افسوس مواقع نہیں ہے ورنہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ جاوید آفریدی نے ویڈیو کی پوسٹ پر کہا کہ ماشاءاللہ! آئینہ وزیر ایک غیرمعمولی باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ایسا ٹیلنٹ یقیناً درست پلیٹ فارم کا حقدار ہوتا ہے۔
واو: ماشاءاللہ اس بچی کی باولنگ چیک کرے۔
آئینہ وزیر کا تعلق تحصیل شیواہ شگہ زالول خیل سے ہے اور شہید #عمرگل کی بیٹی ہے ، یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے، افسوس مواقع نہیں ہے ورنہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، pic.twitter.com/cPzVBJ9ulk
— Badshah Pashteen (@badshahpashten) February 18, 2026
Leave a Reply